مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے قوم کو اچھی امیدیں وابستہ تھیں کہ راستہ نکلے گا، اپوزیشن کے پاس انتشار اور گرما گرمی کے خاتمے کا اچھا موقع تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی دو بنیادی وجوہات ہیں، اپوزیشن کا وفد مکمل طور پر بے اختیار تھا جبکہ تمام اختیار خیبرپختونخوا حکومت کے پاس تھے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، مارچ اٹک سے آگے آتا ہوا نظر نہیں آئے گا۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تو دور کی بات، یہ دہشت گردی کی مذمت بھی نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کے نزدیک سب سے بڑی بات ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجینسی کے نفاذ کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...