محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو مذاکرات کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے، حکومت کے رابطے پر پہلی شرط بانی سے ملاقات ہونی چاہیے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ بہنوں کی رہائی سے حکومت مثبت پیشرفت کا آغاز کرسکتی ہے، اگر بانی سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات بے معنی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کا سوچا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...