بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 9 ملزمان گرفتار
لاہور: (دنیا نیوز) این سی سی آئی اے لاہور سرکل نے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان ٹیلی کام کمپنی کا نمائندہ بن کر برطانوی شہریوں سے فراڈ کرتے تھے، کارروائی کے دوران 5 لیپ ٹاپس اور 10 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے زیر استعمال آٹو ڈائلر، وی او آئی پی اور ویبیکس سافٹ ویئر سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سائبر فراڈ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، بیرون ملک شہریوں کو لوٹنے والے ملک کی بدنامی کا باعث ہیں، ان کے خلاف فوری رپورٹ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments