خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت
اسلام آباد:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، متعلقہ اضلاع میں تعینات اعلیٰ انتظامی افسران کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بارہ اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو پیشگی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے، ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں ان اضلاع میں سرکاری افسران کو بطور ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ ایمرجنسی کے دوران تعینات کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اضلاع کے تمام انتظامی معاملات کی نگرانی کریں گے اور سرکاری امور ان کی نگرانی میں چلائے جائیں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر غور کے لیے کل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments