اداکارہ نیلم منیر نے بیٹے کا نام بتا دیا

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھ دیا۔

اداکارہ نے یہ خوش خبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ خصوصی انداز میں شیئر کی، جس کے بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا۔

34 سالہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے بیٹھی ہیں، تصویر میں اداکارہ نے گہرے رنگ کا ہسپتال کا لباس پہن رکھا ہے، جبکہ بچہ سفید کمبل میں لپٹا ہوا ہے، اداکارہ نے نومولود کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپا رکھا ہے۔

 تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں نیلم منیر نے لکھا کہ وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی، الحمدللہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔

اداکارہ کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، اس سے قبل ان کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مبارک باد کا پیغام شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ نیلم منیر نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی، جس کے بعد سے وہ ڈراموں میں بھی نظر نہیں آئیں۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری شیئر کیے جانے پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...