بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بھٹوگاہ ٹاپ پر برف باری، شاہراہِ بابوسر عارضی طور پر بند

دیامر:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا دیامر اور گردونواح میں موسم نے کروٹ بدل لی۔ ضلع دیامر کے مشہور سیاحتی مقامات بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اور بھٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شدید برف باری کے باعث شاہراہِ بابوسر کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں اور سیاحوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب چلاس شہر اور اس کے گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہو گیا ہے۔

انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، شاہراہِ بابوسر پر سفر کرنے والے افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سڑک کی بحالی اور آمدورفت کی تازہ صورتِ حال معلوم کیے بغیر سفر شروع نہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...