امریکا ایران کیخلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈال رہا ہے: علی باقری کنی

بیجنگ: (دنیا نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ میں بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ علی باقری کنی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کے ذریعے عالمی معیشت میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران علی باقری کنی نے کہا امریکا کے اقدامات اس کی جارحانہ اور بالادستی پسند فطرت کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسی نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے بلکہ اس کے اثرات عالمی معیشت اور بین الاقوامی تجارتی نظام پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، ایران کے خلاف جاری جنگ اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...