سابق فاسٹ بالر محمد عامر کا آئی پی ایل میں شرکت کی خبروں پر رددِ عمل
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی خبروں کی تردید کردی۔
محمد عامر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد برطانوی شہری کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 2, 2026
دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ میں بھی برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی ہے۔
رپورٹ میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کی مثال بھی دی گئی تھی، جنہوں نے برطانوی پاسپورٹ کی بنیاد پر 2012 سے 2015 کے دوران آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments