پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مختلف کمپنیوں کی دلچسپی بڑھ گئی، 6 سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں۔

پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے قیام کے بعد 4 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ رجسٹرڈ کمپنیوں میں ایتھر ون، فلیناوٹکس، گلیکسی سپیس اور سپیس پی شامل ہیں جبکہ سٹارلنک اور اسپیس سیل پاکستان بھی مقامی کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

ایس ای سی پی نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی رانا محمود الحسن کے خط پر تفصیلات فراہم کی گئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق صرف کمپنی کی رجسٹریشن سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی تجارتی فراہمی کی اجازت نہیں ملتی، کمپنیوں کے لیے پاکستان سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ کا این او سی لازمی ہے، سپیس پی کے علاوہ کسی کمپنی نے تاحال پی ایس اے آر بی کا این او سی پیش نہیں کیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے غیر ملکی ڈائریکٹرز کی سیکیورٹی کلیئرنس التوا کا شکار ہونے کے باعث پراسیس رکا ہوا ہے، سٹارلنک، گلیکسی سپیس اور سپیس سیل پاکستان کے غیر ملکی ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈرز کی سکیورٹی کلیئرنس زیر التوا ہے۔

وزارت داخلہ کی کلیئرنس اور پی ایس اے آر بی کا این او سی ملنے کے بعد پی ٹی اے لائسنس جاری کرے گا، تمام ریگولیٹری تقاضے اور سیکیورٹی مراحل مکمل ہونے پر ہی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا آغاز ممکن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...