تھل جیپ ریلی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے مکمل، ربنواز جوئیہ نے ٹائٹل جیت لیا

مظفرگڑھ: (دنیا نیوز) تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری کے مقابلے مکمل ہو گئے جس میں ربنواز جوئیہ پہلے نمبر پر آگئے۔

مظفرگڑھ میں تھل جیپ ریلی کی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے میں ربنواز جوئیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کیا۔

انہوں نے 2 گھنٹے 21 منٹ 46 سیکنڈ میں اختتامی لائن عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب سرانجام خان 2 گھنٹے 26 منٹ 32 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ فلک شیر بلوچ نے 2 گھنٹے 33 منٹ 59 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...