ریاست کا تشخص اور امن و امان بحال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے: افتخار گیلانی
مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی جہلم ویلی پہنچ گئے، ہٹیاں بالا بازار آمد پر ان کا استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے استقبالیہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا مطلب ریاست کے تشخص، ترقی اور عوام کی حکومت ہے، ریاست کے تشخص اور امن و امان کو بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے، ہم سب نے مل کر ریاست کو مثال بنانا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہٹیاں بالا کا تفصیلی دورہ کریں گے، وہ وادی لیپہ جاتے ہوئے ہٹیاں بالا بازار میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments