بھارت کے آسام میں منی بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک
گوہاٹی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست آسام میں منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں منی بس پر سوار بیشتر افراد کالج کے طالب علم تھے، جو کلاسز ختم ہونے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ قازیگار کے قریب پیش آیا، جہاں منی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ منی بس گولاگھاٹ سے ناگاؤں کی جانب جا رہی تھی، جبکہ ٹرک آسام کی طرف رواں دواں تھا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے دریائے مسیسیپی میں متعلقہ مقام پر بحری جہازوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کر دی گئی، کروز کشتی چلانے والی کمپنی امریکن کروز لائنز نے کہا ہے کہ متاثرہ مسافروں اور عملے کے لیے ہوٹلوں میں رہائش، سفری انتظامات اور دیگر ضروری سہولتوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments