صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
صوابی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، عوام کے جذبے اور پیار محبت پر مشکور ہوں۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ بولنے والے صوابی کے عوام کا جذبہ دیکھ لیں، صوبے میں انتظامی حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں کو عوام نے من و عن تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے مفاد کے منصوبوں کو آگے لے کر جائیں گے، خیبرپختونخوا کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، 13 سال صوبے کو بے دردی سے لوٹا گیا اور پی ٹی آئی دور میں ہر طرف کرپشن کا راج تھا۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے، عوام کے تعاون سے امن و امان قائم ہوگا اور صوبہ ترقی کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments