جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں معزز ججز اور وکلا برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گورنر سندھ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments