دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے دہشت گردی کا جرم ثابت ہونے پر 2 غیر ملکی افراد کو سزائے موت دے دی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاضل صفوانی اور جواد قرریص کو دہشت گردی سمیت متعدد جرائم کا قصوروار قرار دیا گیا جن میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی رکنیت شامل ہے۔

دونوں سعودی شہریوں کو ملک کی سپریم کورٹ کی جانب سے اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سزائے موت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...