امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور سکیورٹی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سفارت خانے کے مطابق حوثی حملوں اور ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں امریکی شہری محتاط رہیں اور اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں۔
امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے نتیجے میں ماضی میں شہری ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل سکتے ہیں، اس لیے خطے میں موجود امریکی شہری اپنی حفاظت کو ترجیح دیں اور سکیورٹی سے متعلق تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں۔
سفارت خانے نے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments