معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔

 لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق عابد چارلی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اداکار کا تمام علاج معالجہ مفت کیا جارہا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز کو ان کی خصوصی نگہداشت اور بہترین علاج یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ عابد چارلی کی طبی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...