سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان انتقال کرگئے
کرک: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان انتقال کرگئے۔
نوابزادہ محسن علی مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی مہم کے سلسلے میں اپنے آبائی ضلع کرک میں موجود تھے۔
نوابزادہ محسن علی خان سابق وزیر داخلہ اور سیاستدان اسلم خان خٹک کے داماد تھے، وہ چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ دو مرتبہ صوبائی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
مرحوم پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بھی رہ چکے تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں بھی سیاسی خدمات انجام دیں، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments