لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کونسل 28 رشید وگن، ٹاؤن کمیٹی باڈہ کے وارڈ 12 اور یونین کونسل 10 رتوڈیرو کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، تین حلقوں میں 27 ہزار 678 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ تینوں حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوگا، خالی 9 بلدیاتی نشستوں میں سے 6 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

حکام کےمطابق 19 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، 308 پولیس افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...