سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن حسین نقی انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق حسین نقی 88 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی نمازِ جنازہ دن ساڑھے 12 بجے جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار حسین نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے حسین نقی کی صحافت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کیلئے طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حسین نقی نے صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدر مملکت نے حسین نقی کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments