گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات کے خاتمہ کیساتھ اسے خوبصورت بنانے کیلئے بھی کمشنر ہزارہ متحرک ہیں۔

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاز کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن میں روزانہ کی بنیاد پر نالوں اور بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا، شہریوں نے حکومتی اقدام کو خوب سراہا ہے۔

کمشنر ہزارہ ڈویژن شاہ رخ علی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے باعث ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع اربن فلڈنگ سے متاثر ہو رہے تھے، ایبٹ آباد شہر اور ہزارہ ڈویژن کی خوبصورتی کو دوبارہ بحال کریں گے۔

حکومت کی جانب سے سڑکوں پر قائم پختہ تجاوزات کے خاتمہ سے شہریوں کی مشکلات کم ہوئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...