میرعلی سے فتنہ الخوارج کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے جاری ہے جبکہ میرعلی کے علاقہ حیدر خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج نے حیدر خیل میں ایک خالی رہائشی مکان میں بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا، مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ایئرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن اور آر پی جی سیون سمیت بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

برآمدہ سامان میں آر پی جی سیون راؤنڈز، کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس، یو بی جی ایل راؤنڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈز بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا دہشت گردوں کی خطرناک روش ہے جو معصوم شہریوں کی جانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، جدید اسلحہ اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹ کی برآمدگی دہشتگردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے، چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے میرعلی میں ایک گھر کے اندر فتنہ الخوارج کی بارودی مواد تیار کرنے کی لیب پکڑی تھی۔

علماء و مشائخ کے مطابق رہائشی علاقوں میں بارودی ذخائر چھپانا، مساجد کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرنا اور معصوم شہریوں کو خوفزدہ کرنے والے خوارج انسانیت کے دشمن ہیں، ان فتنہ پرور خوارج کا دینِ اسلام سے کوئی واسطہ نہیں۔

سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...