آسٹریلیا/ انگلینڈ سیریز: عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کمنٹری پینل سے آف ایئر
میلبرن: (ویب ڈیسک) سینڈ پیپر اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد نشریاتی ادارے نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو اپنے کمنٹری پینل سے آف ایئر کر دیا۔
نشریاتی ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیو کرولی نے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو آف ایئر کرنے کی تصدیق کردی۔
سٹیو کرولی کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کو آئندہ چند ہفتوں کے لیے نشریات سے آرام دیا جائے گا، ہم اپنی کمنٹری ٹیم کے تمام ارکان کی حمایت کرتے ہیں اور مختلف آرا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سٹیو کرولی نے کہا کہ دونوں کمنٹیٹرز پر ہر نئے تبصرے کا جواب دینے کے لیے دباؤ ہے لہٰذا دونوں کمنٹیٹرز کو ایسی صورتحال میں رکھنے کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔
سٹیو کرولی کے مطابق ناظرین کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی بہترین کوریج فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، آف ایئر ہونے پر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے اپنی کتاب صبر میں سینڈ پیپر اسکینڈل کے حوالے سے تمام ٹیم کو معلوم ہونے کا انکشاف کیا تھا۔
دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل وڈ نے عثمان خواجہ کے دعوے کی نفی کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments