دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سری لنکن کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یادگاری تحائف پیش کیے۔

سری لنکن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہا۔

سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی 20 میچز، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اور سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیا، مہمان ٹیم آج وطن واپس روانہ ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...