رحیم یار خان: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان: (دنیا نیوز) تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے، پولیس کے تعاقب پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل، پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ہلاک ملزم کی لاش شناخت اور ضروری کاروائی کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments