ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہے، ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے چیلنجز بھی بڑھ رہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں ڈیٹا کا تحفظ اور سائبر سکیورٹی ملکی سلامتی کے اہم تقاضے بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام اور سائبر سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کیلئے عوامی آگاہی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں صرف روایتی جنگ نہیں لڑی گئی بلکہ جدید ٹیکنالوجی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...