’پورٹو ریکو‘ کی جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 منتخب

سین جون: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی حسیناؤں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد مس یونیورس 2026 کا انتخاب کر لیا گیا۔

75 ویں مس یونیورس مقابلے میں پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے سبقت حاصل کرتے ہوئے تاج اپنے نام کر لیا، انہیں سابقہ مس یونیورس اور میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تاج پہنایا۔

مقابلے میں ڈومینیکن ریپبلک کی میلیسا نونیز فرسٹ رنر اپ جبکہ وینزویلا کی کلارا ویگاس گوئٹز سیکنڈ رنر اپ رہیں۔

ٹاپ 5 فائنلسٹ میں فلپائن، نیوزی لینڈ، وینزویلا، ڈومینیکن ریپبلک اور پورٹو ریکو کی حسیناؤں نے جگہ بنائی۔

فائنل راؤنڈ میں ٹاپ 5 حسیناؤں سے سوال کیا گیا کہ اس وقت دنیا کو اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟ اس پر جینیفر بیریٹو نے کہا کہ دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جن میں ہمدردی اور دوسروں کو سمجھنے کی صلاحیت ہو۔ اچھے رہنماؤں کو اپنی اقدار پر قائم رہنا چاہیے۔

دوسری جانب ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی کازیا لز میزو مس یونیورس کا تاج جیتنے میں ناکام رہیں، وہ مقابلے میں ٹاپ 30 تک پہنچیں تاہم ٹاپ 12 میں جگہ نہ بنا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...