محسن نقوی کا اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر فائٹنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کال سینٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے کی موجودگی اور کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔

محسن نقوی ڈرائیور کے ساتھ سکائی لفٹ گاڑی میں بیٹھے اور فائر بریگیڈ سٹیشن سے ایف 11 تک گاڑی کے رسپانس ٹائم کا جائزہ لیا، سکائی لفٹ گاڑی نے یہ سفر تقریباً 12 منٹ میں طے کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فائر بریگیڈ سٹیشن سے فائر فائٹنگ گاڑی فوری طور پر روانہ ہونی چاہیے اور رسپانس ٹائم مزید کم کیا جائے، تیز تر اور فوری رسپانس سے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...