عارف لوہار عالمی پنجابی کانفرنس میں والد کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے
لاہور: (ویب ڈیسک) چوتھی عالمی پنجابی کانفرنس میں معروف گلوکار عارف لوہار والد کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے پاؤں دبایا کرتے تھے اور والد کی خدمت اور دعاؤں کے باعث اللہ نے انہیں عزت اور کامیابی سے نوازا۔
عارف لوہار کا کہنا تھا کہ والدین کی محبت اور دعائیں انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، نوجوان اپنے والدین کی قدر کریں، ان سے محبت رکھیں اور ان کی عزت و خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
گلوکار نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی دھرتی اور مادری زبان سے جڑے رہیں، والدین کی قدر اور خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments