چینی باسکٹ بال کھلاڑی لمبے قد اور مہارت کی وجہ سے توجہ کا مرکز

بیجنگ: (ویب ڈیسک ) چین کی قومی باسکٹ بال ٹیم کی کھلاڑی ژانگ زیو اپنے لمبے قد اور مہارت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 17 سالہ ژانگ زیو کا قد 7 فٹ 3 انچ ہے، انہوں نے خواتین کے انڈر 18 ایشیا کپ میں اپنے قد اور مہارت کی وجہ سے بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ژانگ زیو نے گزشتہ ہفتے چین کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے کھیل کے دوران اپنے قابلِ ذکر قد سے بھی بہت فائدہ اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر بھی نوجوان کھلاڑی کی مہارت کو بے حد سراہا جارہا ہے ،  ماہرین ژانگ زیو کے کیریئر کے ابتدا میں ان کی کارکردگی کو دیکھ کر ان کے روشن مستقبل کے بارے میں پیش گوئیاں کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں