پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم کا بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سے ملاقات
بنکاک: (دنیا نیوز) پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم نے بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا، تھائی لینڈ میں پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے پاکستان ویمنز اے ٹیم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں ویمنز کرکٹ کی ڈویلپمنٹ اور دیگر ویمنز سپورٹس سرگرمیوں پر گفتگو ہوئی، پاکستان ویمنز اے کرکٹ ٹیم کی کپتان حفصہ خالد نے پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال کو دستخط شدہ بیٹ اور گرین کیپ پیش کی۔
.jpg)
پاکستان ویمنز اے ٹیم تھائی لینڈ میں ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں شرکت کر رہی ہے، پاکستان ویمنز اے ٹیم اپنا آخری اور اہم گروپ میچ آج متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔