پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں اسٹیٹ بینک ، واپڈا، کے آر ایل ، سوئی ناردرن، غنی گلاس ، پی ٹی وی ، سحر ایسوسی ایٹس اور ایم آئی ٹی سلوشنز شامل ہیں۔
پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے میچز اسلام آباد ، پشاور، ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جبکہ فائنل 5 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹس نے پی سی بی کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دینے کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔
ڈیپارٹمنٹس کا کہنا ہے کہ دو سے ڈھائی ماہ پہلے شیڈول دینے سے بجٹ منظور کرانے میں آسانی ہو گی اور میزبان شہروں کا بھی فیصلہ ہونے سے حکمت عملی بنانے میں آسانی ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments