سی ٹی ڈی کا خانیوال میں دہشتگردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

لاہور: (دنیا نیوز) خانیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا دہشت گردوں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عرفان اللہ ہلاک ہو گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق عرفان اللہ راولپنڈی کار دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا، ہلاک دہشت گرد ملک بھر میں ایف سی کے کئی جوانوں کی شہادت میں بھی ملوث تھا، حکام کا کہنا ہے کہ عرفان اللہ کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا، مفرور ہونے والے 2 سے 3 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مبینہ دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ حساس ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ہلاک دہشت گرد عرفان اللہ کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں