سیکرٹری خارجہ اسد مجید اہم دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستان کی مالی مشکلات سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی کل چینی وزیرخارجہ چن گانگ سے ملاقات طے ہے۔

اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ بھی ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر اسد مجید خان اور وائس فارن منسٹر سن وی ڈانگ مشترکہ طور پر کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں