وفاقی وزیر شازیہ مری سکیورٹی کی جانب سے روکے جانے پر برا مان گئیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر برا مان گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اس دوران تمام افسران کو باہر نکال دیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کے اراکین کے موبائل فون بھی باہر رکھوا لیے گئے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل وفاقی وزیر شازیہ مری کو سکیورٹی اہلکاروں نے روک کر ہینڈ بیگ اور دیگر سامان جمع کرانے کا کہا تو وفاقی وزیر واپس روانہ ہو گئیں اور جاتے جاتے کہہ گئیں کہ میری غیر حاضری لگا دیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں