بلاول کیخلاف بیان بازی سے شاہ محمود سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے، فیصل کریم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت اور ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی کر کے شاہ محمود قریشی سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت وزارت خارجہ آج زیادہ متحرک ہے، بلاول بھٹو زرداری خارجہ امور سمجھتے ہیں قریشی جیسوں کو سمجھانے پڑتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست میں بلاول بھٹو زرداری طلوع جبکہ شاہ محمود قریشی غروب ہو چکے ہیں، شاہ محمود قریشی کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے سوا آتا ہی کیا ہے؟

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں