آئندہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور کا درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور کا درجہ حرارت 26 سے 28 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں