340 پاکستانی عازمین حج سعودی ایئرلائن کے ذریعے براہ راست جدہ پہنچ گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) حج فلائٹ آپریشن کے تحت پاکستانی عازمین کی براہ راست جدہ ایئرپورٹ روانگی کا عمل شروع کردیا گیا ، 340 عازمین کو لے کر سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 3727 جدہ پہنچ گئی ہے ۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، ڈی جی حج، قونصل جنرل جدہ، ڈائریکٹر حج مکہ اور انچارج جدہ ایئرپورٹ نے عازمین کا استقبال کیا۔

روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا۔

6 جون کو 11 پروازوں سے مزید 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ پہنچیں گے۔


 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں