خان پور: تین بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق

خان پور: (دنیا نیوز) تین حقیقی کم سن بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ فتح پور کمال کے قریب پیش آیا جہاں تین بھائی 7 سالہ ابوبکر، 5 سالہ محمد عثمان اور 3 سالہ محمد علی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او خان پور اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ، دو بھائیوں کی نعشیں برانچ ہیڈ بنگلہ شیخاں سے مل گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روکا گیا صبح آپریشن دوبارہ ،شروع کیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں