چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ساتھ روسی حکومت کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ساتھ روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے۔

روس کے اعلیٰ سرکاری حکام نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ پاکستانی چیئرمین سینیٹ روس کے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں