حنا ربانی کھر کی ڈینش وزیر سے ملاقات، شعبہ قابل تجدید انرجی میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے ڈنمارک اور فن لینڈ کا 8 سے 10 جون تک دو روزہ دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے دورہ کے دوران سرکاری حکام، تھنک ٹینکس اور مقامی میڈیا سے ملاقاتیں کیں، حنا ربانی کھر ڈینش وزیر ترقی، تعاون اور گلوبل موسمیاتی پالیسی ڈین جرگنسن سے بھی ملیں، دونوں وزرا نے شعبہ قابل تجدید انرجی میں گرین فریم ورک انگیجمنٹ معاہدہ کے تحت تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے ڈینش وزیر کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کی امید ظاہر کی، انہوں نے ڈینش وزیر کو حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور گرمجوشی کیساتھ خوش آمدید کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیر مملکت نے ڈنمارک پارلیمینٹ کے رکن پرہن رسمس سے ملاقات کر کے باہمی روابط کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں