بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج 4 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ : (دنیانیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری آج چار روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں ہونےوالے پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے جبکہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداروں کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری کل پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے ، آصف علی زرداری یکم دسمبر کو ہائی کورٹ بار روم میں بھی وکلاء سےخطاب کریں گے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دو دسمبر کو میڈیا سے گفتگو بھی شیڈول ہے ۔