مسلم لیگ ن کے قول و فعل میں فرق ہے: زین قریشی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک نصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قول و فعل میں فرق ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی کا کہنا تھا کہ فارم 47 حکومت نے ریلیف بجٹ کی بات کر کے ظلم کیا، ممبران کی مراعات میں اضافہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب کی کمر توڑ دی ہے نہ انہوں نے دودھ پیتا بچہ چھوڑا، نہ کوئی فیلڈ ہر جگہ پر ٹیکس لگا دیا گیا، زراعت کے اوپر ٹیکس لگا کر ظلم کیا گیا، ڈی اے پی بھی مہنگی کر دی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مفاہمت کرنا چاہتا ہوں، مسلم لیگ ن کے قول اور فعل میں فرق ہے، رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو پانچ سال اندر رکھنا ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے اپوزیشن لیڈر کو تقریر نہیں کرنے دی گئی، ہمارے اپوزیشن لیڈر سے گاڑی، سٹاف اور سب کچھ واپس لے لیا، سزا معطلی کی درخواستوں کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں