کراچی میں موسم ابرآلود، آج بھی شہرقائد میں بارش کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج وقفے وقفے سے کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں بارش 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں