ٹرمپ نے ایک بار پھر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کرلی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نیویارک :(دنیا نیوز) امریکا میں صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کملا ہیرس کے بائیڈن کی جگہ لینے سے اے بی سی پر مباحثہ تمام ہو گیا، مزید کسی بھی مباحثہ کی ضرورت نہیں رہی۔

خیال رہے ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کےدرمیان ستمبر میں اے بی سی نیوز پر مباحثہ ہونا تھا ، ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کے خلاف ہتک کے مقدمے کو جواز بنانے کی کوشش کی۔

دوسری جانب کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اُمید ہے تم نظر ثانی کرو گے اور مباحثہ کے سٹیج پر مجھ سے ملو گے، اگر کہنے کیلئے کچھ ہے تو تم ضرور آؤ گے، تم نے خوفزدہ ہو کر مباحثے سے دوڑ لگائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں