بلوچستان کے 6 ڈویژنز میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 6 ڈویژنزمیں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

محکمہ موسمیات نے ژوب، نصیر آباد، سبی اور لورالائی میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات نے قلات اور مکران ڈویژنز میں آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلابی ریلوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کردی، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، سبی ،شیرانی، کوہلو، بولان اور ہرنائی میں بارش ریکارڈ کیا گئی، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفرآباد، لورالائی، زیارت، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ قلات، نوشکی، خضدار، لسبیلہ، آواران، خاران، کیچ اور گودارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، قلات میں 48، بار کھان میں 14، خضدار میں 11، سبی میں 03، لسبیلہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 میئر سکھر کے مطابق سکھر میں موجودہ صدی اور 77 سالہ تاریخ کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹے میں 290 ملی میٹر بارش ہوئی، 2022ء میں 12 روز میں 374 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں