پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانیت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانیت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن ہمیں انسانیت سے محبت، وفا اور ان کے دکھ درد بانٹنے کا درس دیتا ہے، یہ دن انسانیت پسندوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا بھی دن ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 19 اگست کا دن انسانیت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن 19 اگست 2003ء میں عراق کے شہر بغداد میں جنگ سے متاثرہ افراد کی خدمت میں مصروف 22 امدادی کارکنوں کی بم حملے میں ہلاکت کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد پوری دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے بے لوث جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکنوں اور اداروں کے عزم کو سراہنا اور اُن کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

خیال رہے کہ انسانیت کی خدمت کسی مخصوص شخص، ادارے یا دن پر ہی موقوف نہیں بلکہ ہم میں سے ہر ایک اپنی استطاعت کے مطابق انسانیت کی خدمت کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں