علی امین گنڈا پورغنڈا، موالی والی زبان استعمال کررہےہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات ونشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پورغنڈا، موالی والی زبان استعمال کررہےہیں۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم ڈھول پھاڑ کر گلےمیں ڈال کر واپس بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورغنڈا، موالی والی زبان استعمال کررہےہیں، ایسی گفتگوبانی پی ٹی آئی بھی کرتے تھے، پنجاب پولیس نشیئوں کےنشےبڑےاچھے طریقےسےاتارنا جانتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلسےمیں پنجاب سےجانےوالوں کی تعداد بہت کم تھی، پنجاب میں ان کوجلسےکی ہرگزاجازت نہیں دیں گے، جلسےکی اجازت مانگیں گےتووزیراعلیٰ پنجاب معاملےکودیکھیں گی۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ ان کوشرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی، علی امین گنڈا پورنےایسی بات پہلی دفعہ نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں