عمران خان کو پتہ نہیں تھا ارشد شریف قتل ہوگا:فیصل واوڈا

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو پتہ نہیں تھا ارشد شریف قتل ہوگا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کےقتل سےپہلے بانی پی ٹی آئی کو معلوم تھا کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کوئی بھی بات بغیرثبوت نہیں کرتا، بانی پی ٹی آئی کی بھیجی گئی آڈیوسامنےآگئی، جوآڈیوچلائی ہے پوری دنیا اس کا فرانزک کرالے، اس میں کوئی ردوبدل نہیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے یہ گفتگوبنی گالہ میں23 اکتوبر کو کی تھی، بانی پی ٹی آئی نےکہا لوگوں کو کنفوژنہ کریں کہ کیا کرنا ہے، آڈیوکلپ میں عمران خان نے احتجاج کا 30تاریخ یا اتوار کا کہا، بانی پی ٹی آئی کے منہ سے اتوارنکلا، اتفاقاََ اسی دن ارشد شریف کا قتل ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں