بلوچستان میں مون سون بارشوں سے 42افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران 42افراد جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں میں24بچے، 3 خواتین اور 15مرد شامل ہیں۔

اسی طرح بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں19 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں14بچے، 3مرد اور 2خواتین شامل ہیں، بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں سے ایک لاکھ 68 ہزار 41 افراد متاثر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفانی بارشوں سے 1591مکانات مکمل منہدم جبکہ 15797مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے، سیلابی صورتحال سے 67424ایکڑ پر فصلیں اور206کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا، صوبے میں بارشوں کے دوران 799مویشی ہلاک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں